ایک اور سال رخصت ہو گیا ہے – کچھ ہی دن ہوئےہیں نیا سال تیزی سے پرانے کو دھکا دے گیا ہے کہ بس بہت کر لیا تم نے اپنا کام اب میری باری ہے تین سو پینسٹھ دن _ ہم خوش بھی ہیں اور خوفزدہ بھی خوش اس لئے کہ چلو یہ سال تو ختم ہوا جس نے ساری دنیا کے کس بل نکال دئے – نیا سال شاید کچھ بھلائی اور بہتری لے آئے – دو ہزار بیس جیسا سال ہم نے اپنی عمر میں نہیں دیکھا جس نے ساری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا – سپر پاورز سے لے کر کمزور پاورز تک سب کے کس بل نکال دئے جنہیں زعم تھا کہ وہ دنیا پر حکومت کریں گے وہ معاشی بد حالی کا شکار ہوگئے –
غرض اس سال نے ایسے ایستے سبق دئے کہ سمجھیں تو بہت کچھ ہے نہ سمجھیں تو ظاہر ہے کہ پھر اپنی پرانی ڈگر پر ہی چلتے رہیں گے – اس سال میں ملک عزیز میں بہت ساری اچھی باتیں ہوئیں اور بہت کچھ ایسا بھی دیکھنے کو ملا جس کا ہم کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے بس دعا ہی کرتے تھے کہ ہمارے ملک میں بھی کرپشن کے خلاف کام ہو لوگوں کو شعور دیا جائے کہ اللہ کی نافرمانی کس کس مشکل میں ڈال دیتی ہے بڑےمسائل حل کرنے میں وقت لگتا ہے لیکن چھوٹے مسئلے سمجھ بسجھ کے ساتھ حل کئے جا سکتے ہیں ۔ مگر مشکل یہ ہے کہ ہمارے ملک کے چھوٹے مسئلے بھی بہت بڑے ہیں ،
اپوزیشن نے جس طرح غیر سنجیدگی دکھائی وہ بھی ایک بڑا تازیانہ ہے ،لیکن وہ بھی مجبور ہیں کھایا اتنا ہے کمایا اتنا ہے کہ نہ چھپائے بن پڑتا ہے نہ دکھائے ، سب کچھ اپنی جگہ مگر ہم نے جس طرح اداروں کا خراب ہوتے دیکھا اب ان کا ٹھیک کرنا ایک کارِدارد ہے ۔اگر ہم بدل جائیں اور اپنے ملک کے لئے کھڑے ہا جائیں تو شاید یہ وقت سب سے بہتر ہے کیونکہ کتنا بھی برا کہہ لیں بہت سی با توں سے اختلاف کر لیں بہت کچھ کمزوریاں نکال لیں لیکن یہ ماننے میں کوئی شاید ہی تائمل کرے کہ یہ لیڈر عمران خان کم از کم کچھ بدلنے کچھ ٹھیک کرنے کی بات تو کر رہا ہے کچھ کرنا تو چاہتا ہے ۔اگر ہم واقعئی اپنے ملک اور قوم سے ہمدردی رکھتے ہیں تو ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا ،اب تک جن کا ساتھ دیا جن کی ہر بات کو کمزوری سمجھ کر معاف کیا انہوں نے ملک کی جڑین تک کھوکھلی کر دیں بلکہ جس ملک نے انہیں اس قابل کیا کہ بیرونی ملک جائیدادیں بنا لیں بچوں کو سیٹ جر دیا ہر قسم کا عیش کیا اس ملک کی عدالتوں کا سامنا تک کرنے کو تیارنہیں ۔
جو جو ان کے ساتھ تھا کوئی بھی اس دھوکے سے مبرا نہ نکلا کوئی کسی ملک میں جائیدادیں بناتا رہا کوئی کسی ملک میں ۔کاروبار بھی باہر ہی کرتے رہے اور پیسہ بھی ملک سے باہر لے جا کر رکھ دیا ۔
ملک صرف انہیں عیش دینے اور انکی اولادوں کا بنانے کے لئے تھا ۔یہاں یہ صرف شہنشاہ بننے آتے ہیں ۔پھر اپنی اولاد کو کھڑا کر دیتے ہیں ان کے بعد نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیون کی باری آئے گی ملک نہ ہوا ان کی میراث ہو گیا ۔لیکن بدلنے کو تو ہم بھی تیار نہیں ہم تو ان لوگوں کی حالت پر افسوس کرتے ہیں جو اب بھی ان کے ساتھ ہیں ان کے پیچھے کھڑے ہیں ۔جنہیں یہ سمجھ ہی نہیں آرہا کہ ہم اپنا کتنا نقصان کر چکے ۔
دکھ یہ ہے کہ مزہبی کارڈ کھیلنے والے بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے بھی خوب ہاتھ صاف کئے اور اب گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں ۔ہمیں صرف یہ تکلیف ہوتی ہے کہ جس سے بھی اس کے اثاثوں کی بابت پوچھیں وہ سیخ پا ہو جاتا ہے کہ ہماری دولت ہے تمہیں کیا ؟ بے شک ہمیں کچھ نہیں اگر آپ نے یہ سب کچھ ایمانداری سے جائز طریقے سے حاصل کیا تو بتانے میں کیا مزائقہ ہے؟
اب تک جتنے جلسے جلوس اور دھرنے ہو رہے ہیں انہوں نے پی دی ایم کا کچھا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے ۔لوگ نہ نکل رہے ہیں نہ اب ان کی باتوں میں اآرہے ہیں کیونکہ جھوٹ اتنا ہے اور اتنے دھڑلے سے بولا جا رہا ہے کہ الامان الحفیظ
لیکن یہ ضرور ہے کہ اگر ان بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالا ہے تو اب انہیں سامنے لا کر ہی دم لیں ۔ جتنا ہمارے ملک کو کرپشن بے ایمانی اور جھوٹ نے نقصان پہنچایا ہے ہم سالوں پورا نہپیں کر پائیں گے ۔مگر اگر ہم خود کو بدلیں اور اپنے بھلے کی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے سوچیں تو ہمیں اپنے ملک کو ان خرابیوں سے نکالنا ہوگا
اگر ہم نے وقت اور اس لیڈر کی قدر نہ کی تو شاید ہم کبھی بھی نہ بدل سکیں گے نہ اپنے ملک کو ان لوگوں اے محفوظ کر سکیں گے جو ملک کے لئے نہیں صرف اور صرف اپنے لئے سوچتے ہیں جنہیں حکومت کے علاوہ کچھ نہیں چاہئے ۔
ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اُن تمام لوگوں کا حامی و ناصر رہے جو ملک کو بدلنا اور اسے ترقی دینا چاہتے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY