شام کے شہر حلب میں خودکش کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 100افراد ہلاک اور 130زخمی ہو گئے۔
انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق خودکش حملے میں حلب سے انخلا کرنے والے شہریوں کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔
خودکش حملہ حلب کے مغربی علاقے راشدین میں کیا گیا جہاں سے حکومت اور باغیوں کے درمیان معاہدے کے تحت شہریوں کا انخلاء کرایا جارہا تھا۔
ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے












