جڑواں شہروں میں بدھ کو بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

0
630

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش بارے نوٹیفکیشن میں بھی توسیع کردی گئی۔

واضح رہے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اتوار کو سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور والدین سے اپیل کی تھی بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY