میانمار نے روہنگیا برادری پر تشدد کے حوالے سے سلامتی کونسل کی تنقید کو مسترد کر دیا۔
آنگ سان سوچی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سلامتی کونسل کی تنقید میانمار اور بنگلادیش کے مابین روہنگیا برادری کو واپس لینے کے موضوع پر جاری مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
اس عالمی ادارے نے روہنگیا کے خلاف جاری فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کا کہا تھا۔ میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین آج کل روہنگیا کی واپسی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔
اس دوران ینگون حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش کسی اتفاق رائے پر پہنچنے کے حوالے سے تعاون نہیں کر رہا۔

SHARE

LEAVE A REPLY