جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے حامل ملکوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کا تیرہواں سربراہ اجلاس باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کا افتتاح ارجنٹائن کے صدر ماریسیئو ماتری نے کیا اس کانفرنس کے مختلف سیشنز میں عالمی اقتصادی صورت حال، مشرق وسطیٰ اور چینی امریکی تجارتی جنگ کے علاوہ یوکرائنی روسی تنازعے پر بھی لیڈران فوکس کریں گے۔
اس سربراہ اجلاس کی ایک پیش رفت یہ ہے کہ روسی و امریکی صدور کی ملاقات بحیرہ آزوف میں پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ بیونس آئرس سمٹ میں سعودی ولی عہد بھی شرکت کر رہے ہیں۔ جی ٹوئنٹی کی اگلی سمٹ جاپان کی میزبانی میں اوساکا شہر میں ہو گی











