آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں

0
634

آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں، وزارت خزانہ رواں ہفتے کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان تیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر دی گئی سبسڈی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ قطر میں دس روز تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں آئندہ بجٹ تجاویز زیر غور آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 65 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، پٹرول پر 21 ارب اور ڈیزل پر 44 ارب روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY