پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیلا جارہا ہے ۔میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور رومان رئیس گرین شرٹس کی جانب سے میچ کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

دوسری جانب کیوی الیون کے کھلاڑیوں میں کپتان کین ویلیم سن، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹام لیتھم، ہنری نکولس، ٹاڈ ایسٹل، مچل سینٹنر، مارٹن گپٹل، کولن منرو اور راس ٹیلر شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY