پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب کنٹریکٹ پرانے طریقہ کار کے تحت اے بی سی اور ڈی کیٹیگریزمیں ملیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 یا 26 رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں ڈبل اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان سلکیشن کمیٹی بننے کے بعد کیا جائے گا جبکہ سابق کپتان انضام الحق سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار ہیں۔












