امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب مون جائے اِن کو بتایا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بذریعہ ٹیلی فون جنوبی کوریائی صدر سے ہونے والی بات چیت کے دوران کہا کہ جب مناسب وقت اور مناسب حالات ہوں گے تو وہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو دونوں کوریاؤں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران یہ اس نوعیت کی پہلی بات چیت تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY