بھارت میں اونٹوں کے بین الاقوامی میلے کا انعقاد

0
183

بھارتی ریاست راجھستان میں اونٹوں کا سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

دو روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اونٹوں کے ڈانسنگ اور مقابلہ حسن کا انعقاد ہوا جس میں دلکش پہناوؤں اور زیورات سے سجے اونٹوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔

کئی دہائیوں قدیم اس فیسٹیول کا انعقاد ہر سال جنوری کے مہینے میں کیا جاتا ہے جس میں اونٹوں کی ریسنگ سے لے کران کی جلدپر نقش و نگار اور اونٹوں کے رقص سمیت کئی دلچسپ مقابلوں منعقد کئے جاتے ہیں۔

اس رنگا رنگ فیسٹیول میں مقامی افراد روائتی رنگ و روپ میں اپنی ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں اور دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کی روائتی اور منفرد انداز میں میزبانی کرتے ہیں۔

دو روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اونٹوں کی ریسلنگ اور اونٹوں کے مقابلہِ حسن کیساتھ ساتھ اونٹ روایتی موسیقی پر ڈانس کی صلاحیتیں دکھاتے نظر آتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY