کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ ہم کتنا کھانا ضائع کرتے ہیں ایسا کھانا جس سے ہزاروں نے لاکھوں لوگ اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں
سعودی انجمن “خیرات” کی چیئرپرسن نورہ العجمی نےکئی ماہ پہلے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا ہے کہ کھانا ضائع کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں روزانہ 70 ملین ریال لاگت کی 80 لاکھ خوراک ضائع کی جارہی ہے۔ سب سے زیادہ بوفے والے کھانا برباد کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں تقریبات میں ذبح کئے جانے والے جانور پھینک دیئے جاتے ہیں۔ ضائع شدہ خوراک اتنی ہوتی ہے کہ ریاض کے پورے باشندے سیر شکم ہوکر کھانا کھاسکتے ہیں۔ یہ اعدادوشمار عالمی تنظیم فاﺅکے جاری کردہ ہیں۔ سعودی عرب میں 90 فیصد مکانات کے لوگ روزانہ باقیماندہ کھانا پھینک دیتے ہیں۔
مملکت سعودی عرب میں ہی ایک ریسٹورنٹ نے یہ قانون نافذ کیا کہ اگر کھانا چھوڑو گے تو آپ کو جرمانہ ہوگا۔
مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں پر رمضان میں بڑے پیمانے پر کھانا ضائع ہو جاتا ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ کھانے کی بربادی سعودی عرب میں ہوتی ہے۔ یہاں رمضان کے دوران تیارہونے والے مجموعی کھانے کا 30 فیصد حصہ پھینک دیا جاتا ہے اور اس کھانے کی قیمت تقریباً 12لاکھ ریال ( تقریبا ایک کروڑ91 لاکھ روپے ) ہے۔ سعودی حکومت نے لوگوں کوکم مقدارمیں کھانا پکانے کی اپیل کی ہے۔
حکومت بچے ہوئے کھانے اور فضلے کے بہتر استعمال کے لیے ایک کھاد فیکٹری بھی لگارہی ہے۔ کھانے کی بربادی کے معاملے میں سعودی عرب اکیلا نہیں ہے، قطر میں رمضان کے دوران تیار ہونے والے کھانے کا ایک چوتھائی حصہ پھینک دیا جاتا ہے
عالمی ادارہ خوراک کے مطابق اس وقت دنیا میں کروڑوں افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔ پاکستان میں بھی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ غذائی قلت کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر سندھ کے دیہی علاقوں میں صورتحال گھمبیر ہے۔ زرعی شعبہ کی تنزلی، آسمان کو چھوتی مہنگائی نے تو لوگوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں تقریباً چالیس فیصد کھانا ضائع کر دیا جاتا ہے۔ ایک حدیث کے مطابق ’’برتن میں کھانا نہ چھوڑو، تمہیں نہیں پتا کہ برکت کس حصے میں ہے‘‘۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اعتدال پسندی کرتے ہوئے اتنی ہی خوراک استعمال کریں جس کی ہمیں طلب ہیں۔ اس طریقے سے ہم غذا کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں اور بھوکوں کا پیٹ بھر سکتے ہیں۔













