پاکستان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کےلئے پاک افغان سرحد پر باب دوستی کو آج سے 3روز کےلئے سیل کردیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق باب دوستی آج سے 26جولائی تک بندرہے گی، باب دوستی پر ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمد و رفت بھی معطل ہے۔
پاک افغان سرحد کوکسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے بند کیا گیا ہے، ضلع بھر میں انٹر نیٹ سروس کو بھی 31 جولائی تک بند کیا گیا ہے۔












