سابق ایرانی صدر محمد خاتمی نے ملک میں بیروزگاری کے خلاف حالیہ احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کو توجہ سے سنیں۔

ملک کے سابق اصلاح پسند صدر نے آن لائن شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ ایرانی حکومت کو عوام کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے کے بجائے اُن کے مسائل کو سمجھنا چاہیے۔

خاتمی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے دشمن، ایران کو نقصان پہنچانے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ایران میں اٹھائیس دسمبر سے یکم جنوری تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں میں قریب پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY