حکومت سندھ نے شاپنگ مالز کھولنے اور دکانوں کے اوقات کار بڑھانے کے تاجروں کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی قوانین کی خلاف پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمشنر ہاؤس میں تاجروں اور حکومتی وزرا کی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں تاجروں نے حکومت سے ہفتے میں چھ دن کاروبار کھولنے، شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے اور سیل کی گئی دکانوں کو کھولنے سمیت دیگر مطالبات رکھے۔

سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی لیکن دکانوں کے اوقات پانچ بجے سے بڑھانے اور افطار کے بعد کاروبار کی اجازت دینے سے انکار کردیا جبکہ سیل کی گئی دکانیں بھی کھولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

حکومت سندھ اور انتظامیہ کے تاجر رہنماؤں سے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوئے جس کے بعد تاجر رہنما غم و غصے کی حالت میں وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ عجیب سی صورتحال ہو گئی ہے، سندھ میں کچھ ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں کچھ ہو رہا ہے، یہ بہت غلط بات ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY