ترکی کے شہر استنبول میں ٹیولپ فیسٹیول

0
2367

ترکی کے شہر استنبول میں ٹیولپ فیسٹیول سج گیا۔ فیسٹیول کے دوران شہر کے اہم مقامات پر رنگ برنگ کے تین کروڑ سے زیادہ گل لالہ سجائے گئے ہیں۔

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں قوس قزاح کے رنگ بکھیر تے گُل لالہ (ٹیولپس) کے رنگ بر نگے پھولوں کی13ویں سالانہ نمائش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔

ٹیولپس پھولوں کے کھلنے کے ساتھ ہی استنبول میں بھی ڈچ ثقافت کے رنگ نمایاں نظر آرہے ہیں جہاں چا روں جا نب پیلے، سرخ، گلا بی، نارنجی، جا منی اور ہرے رنگ کے پھو لوں نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے ہیں۔
پھولوں کے اس میلے کا افتتاح استنبول کے میئر نے کیاتاہم میلے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد استنبول کا رخ کررہی ہے۔
3اپریل سے شروع ہونے والے ٹیولپس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح ترکی کے میئر کے ہاتھوں امیرگن پارک میں ہوا جبکہ اس فیسٹیول کی مناسبت سے پورے شہر کوکئی ملین ٹیولپس سے سجایا گیا ہے جو اپریل کے اختتام تک جاری رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY