پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ایک نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کو ملکی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز اپنے اس فیصلے کی وجہ یہ بتائی کہ اس اقدام کی وجہ اس پارٹی کو حاصل ایک ایسے اسلام پسند رہنما کی حمایت بنی، جس کے سر کی امریکا نے دس ملین ڈالر قیمت مقرر کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون خان نے بتایا کہ کمیشن کے ایک چار رکنی پینل نے ملی مسلم لیگ کی ایک باقاعدہ سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY