شمالی یورپ میں طوفانی ہواؤں نے ہر چیز تہہ و بالا کر کے رکھ دیا۔ 86 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ متعدد علاقوں میں ہوا کے زور سے سڑکوں پر چلنے والے ٹرک الٹ گئے جبکہ درخت گرنے کے باعث کئی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔

ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ کئی گھنٹوں تک مکمل بند رہا جبکہ جرمنی سمیت کئی ملکوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

یورپ تیز طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں کی لپیٹ میں آگیا۔ نیدر لینڈ میں طوفانی ہواؤں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے۔سڑکوں پر چلنے والے بھاری بھرکم ٹرک اور کنٹینر ہوا کے زور سے الٹ گئے۔ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث طیارے بھی فضا میں ڈانواں ڈول ہوتے رہے۔

ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر ڈھائی سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منہ زور ہوا، گھروں کی چھت پر لگے ٹائلز بھی اڑا لے گئیں۔یہی نہیں، راہ چلتے افراد بھی قلابازیاں کھاتے دکھائی دیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY