شہباز شریف,عمران خان جیسا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا

0
681

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےعمران خان پر تنقید کےتیر بر سادیئے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے عمران خان جیسا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا ، پاکستان کو نقصان ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان انا پرست ہیں اور ان کا اوپر والا چیمبرخالی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان کا چیرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY