جرمن اخبار ڈيئر اشپيگل کی ايک رپورٹ کے مطابق برلن حکومت ايران کے خلاف تازہ پابندياں عائد کرنے کی کوششوں ميں ہے اور اس سلسلے ميں يورپی اتحاديوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

اخبار ميں شائع ہونے والی رپورٹ ميں برسلز حکام کا حوالہ ديا گيا ہے، جن کے مطابق جرمنی کو اپنی ان کوششوں ميں برطانيہ اور فرانس کی حمايت بھی حاصل ہے۔ ان ممکنہ تازہ پابندياں کا مقصد، امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ايران کے ساتھ معاہدے سے دستبرادار ہونے سے روکنا بتايا گيا ہے۔

رپورٹ کے مطابق يہ ممالک امريکا کو پيغام دينا چاہتے ہيں کہ وہ تہران حکومت پر امريکی تنقيد کو سنجيدگی سے لے رہے ہيں۔ ڈيئر اشپيگل ميں يہ بھی لکھا ہے کہ يہ ممالک، ايران کو مشرقی وسطی کے ديگر ملکوں ميں مداخلت کے ليے سزا دينا چاہتے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY