راؤ انوار کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا

0
85

کراچی میں نقیب محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے والے اہلکاروں و افسران کہاں غائب ،کچھ پتہ نہیں، جعلی پولیس مقابلے میں ملوث پولیس ٹیم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے، تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

سندھ پولیس کے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور انکی ٹیم منظر عام غائب، موبائل فون بند، کسی افسر سے بھی کوئی رابطہ نہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی کو راؤ انوار اور ان کی ٹیم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کی اجازت ملی تو مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق راؤ انوار اسلام آباد سے فرار کی کوشش کے بعد کراچی نہیں آئے، ان کی گرفتاری کیلئے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی مدد لی جائے گی، ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی راؤ انوار کی اسلام آباد میں لوکیشن بھی لے رہی ہے۔

شاہ لطیف میں جعلی پولیس مقابلے میں نقیب محسود کے قتل کا مقدمہ سچل تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں اغوا ، قتل ، سازش اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY