پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے شکست دے کر نہ صرف کیویز سرزمین پر کامیابی حاصل کی وہیں ، دوبارہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی جانب سے جا ری لسٹ کے مطابق پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے اس کے پوائنٹس کی تعداد123ہے۔

لسٹ میں بھارت کا تیسرا نمبر ہے،اس کے پوائنٹس کی تعداد121ہے، انگلینڈ 119پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،جبکہ ٹی20ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز115پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے ۔

جنوبی افریقا اس لسٹ میں چھٹے اور آسٹریلیا کی پوزیشن ساتویں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY