امریکا سے جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، اراکین کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا مطالبہ

0
994

امریکا کی جانب سے مسلط جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے مفاہمتی یادداشت ختم کرنے اور امریکا سےآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے 180 اراکین نے مطالبہ کیا کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے۔

چار ماہ میں منعقد اس پہلے اجلاس میں ضوابط میں ترامیم بھی منظور کی گئیں جن کے تحت ہنگامی حالات میں ورچوئل اجلاس منعقد کیا جاسکےگا۔

اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک منیجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔

290 رکنی پارلیمنٹ میں 180 اراکین نے بیان جاری کرکے امریکا سےآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا ۔کئی اراکین انتقام کی نشانی سرخ پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

اجلاس میں مسلح افواج کی مکمل حمایت کرنے کا عہد کیا گیا اور خصوصی مذاکراتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY