بلجیم کے شہر گھینٹ میں ر نگا رنگ لائٹ فیسٹیو ل2018ء کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد تمام اہم عمارتوں پر پراجیکشن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، رات میں شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
روشنیوں سے بھرپور اس 6روزہ میلے کے تحت رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکار عمارتیں ہزاروں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔
لائٹ فیسٹیول کیلئے روزانہ رات کو5 گھنٹوں تک شہر کی مختلف عمارتوں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا جاتا ہے جبکہ درجنوں آرٹ کے نمونے بھی اس میلے کا حصہ ہیں۔
فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں عوام شرکت کرکے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
تیس جنوری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ میلہ 6روز تک جاری رہنے کے بعد 04فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔













