صدر مملکت اور وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھےگا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کشمیر بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو ہماری غیر متزلزل حمایت حاصل رہے گی، کیونکہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں پائیدارامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔صدر پاکستان نے اس موقع پر عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کو بطور ڈھال استعمال کررہا ہے جہاں جولائی دوہزار سولہ سے بھارتی مظالم کے باعث سیکڑوں کشمیری شہید اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حریت رہنماؤں کومن گھڑت الزامات کی بنیاد پر ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کا جلد حل یقینی بنایا جائے جب کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق جموں و کشمیر تنازع کا جلد حل یقینی بنایا جائے اور عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کے منشور کے احترام کے لیے دباؤ ڈالے۔













IS MAMNOON HUSSEIN STILL PRESIDENT OF THE PAKISTAN?