فروری 4 کو اوبرن کونسل ہال میں دی ہیومین اور انوریہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے درمیان تنظیمی کوارڈینیشن میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں دونوں اداروں کی سینیئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔دونوں اداروں کے سربراہان نثار حسین بنگش اور سید جلال حسین بھی شریک ہوئے۔اس اجلاس کا بنیادی مقصد قومی مفادات کی پس منظر میں دونوں اداروں کے درمیان ایک دیرپا ہم اہنگی پیدا کرنے پر اتفاق ہوا۔
دونوں ادارے اس حکمت عملی پر متفق ہوئے۔کہ مستقبل میں دونوں ادارے تمام تر قومی مسائل اور مفادات کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ کوارڈینیشن جاری رکھیں گے۔
میٹنگ میں تمام قومی مسائل زیر بخث ائے۔اور ہر ایک مسئلے پر سیر حاصل بحث ہوئی۔اور مستقبل کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک دو طرفہ یاداشت پر دستخط ہوئے۔اور اس یاداشت میں سب سے اہم مسئلہ یہ زیر غور ایا۔کہ اگر دونوں اداروں میں سے اگر کسی ممبر کے ساتھ ناگہانی صورت حال پیدا ہوئی۔تو دونوں ادارے متفقہ طور پر اس کا خل تلاش کرینگے اور تمام تر مالی ضروریات کو پورا کرینگے۔اور بروقت متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی مدد کرینگے۔
اس کے ساتھ ساتھ تمام ثقافتی سماجی اور دوسرے موقعوں پر دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔اور اخر میں شرکاء نے قوم ممبران اور دونوں اداروں کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جابر حسین سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY