کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی سے خارج کر دیا گیا،خالد مقبول صدیقی

0
73

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی سے خارج کر دیا گیاہےجبکہ کامران ٹیسوری کی پارٹی رکنیت 6ماہ کے لیے معطل کر دی۔

ٹیسوری کے ڈپٹی کنوینر بننے پر معاملہ تھم جاتا تو بھی کوئی بات تھی، ٹیسوری ڈپٹی کنوینر کے بجائے کنوینر بن چکے ہیں، تنظیم کسی گھر سے نہیں چلتی، دفتر کھلا ہوا ہے وہاں سے چلے گی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو اپنا کنوینر مانتے ہیں، فاروق ستار نے کہا ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر نہ بنایا تو چھٹی پر چلا جاؤں گا،رابطہ کمیٹی کے نوے فی صد ارکان بہادرآباد میں موجود ہیں، فاروق ستار کا مان رکھنا چاہتے ہیں لیکن معاملہ پارٹی کے نظم و ضبط کا ہے۔

سینیٹ الیکشن کی ٹکٹ کے لیے نسرین جلیل پہلی امیدوار، فروغ نسیم دوسرے، امین الحق اور شبیر قائمخانی تیسرے اور چوتھے جبکہ پانچویں نمبر پر عامر خان اور چھٹے نمبر پر کامران ٹیسوری امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار ہر حالت میں کامران ٹیسوری کو امیدوار بنانا چاہتے تھے، فاروق ستار کی کامران ٹیسوری سے طویل رفاقت رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے کسی بھی دور میں کسی کو یک طرفہ فیصلے کا اختیار نہیں دیا، فاروق ستار کی تجویز کی رابطہ کمیٹی کے اسی فی صد ارکان نے مخالفت کی،کوئی شخص کسی عہدے کا خواہش مند ہو تو اسے عہدہ نہیں دیا جاتا۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کو کارکنوں نے منتخب کیا، اسے کنوینر ہٹا نہیں سکتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY