اسلام آباد ہائیکوٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنج کیس کی سماعت کرے گی۔
شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج ہی سماعت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ شہباز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا نواز شریف کی صحت مزید خراب ہو رہی ہے، آج سماعت کیلئے خصوصی بنچ تشکیل دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آج ہی نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے۔












