ہیوسٹن ”کشمیر بنے گا پاکستان“نعروں سے گونج اٹھا، مودی کیخلاف مظاہرے

0
699

امریکی شہر ہیوسٹن میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ مظاہرین نے اکھٹے ہو کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی آمد کا سلسلہ ہر طرف سے جاری رہا۔ مظاہرین ناصرف بسوں اور کاروں بلکہ پیدل چل کر بھی نریندر مودی کیخلاف مظاہرہ کرنے کیلئے پہنچے ۔

مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے ”مودی کلر“ کے نام کی ٹی شرٹیں پہن رکھی ہیں جبکہ ہاتھوں میں بھارت کے مظالم اور کشمیریوں سے یکجہتی پر مشتمل نعروں کے بینرز اٹھا رکھے ہیں۔

ممتاز امریکن پاکستانی ظفر طاہر نے بتایا کہ ٹیکساس کے ہر شہر اور گاؤں سے پاکستانی، سکھ، بھارتی مسلمان اور کشمیری سینکڑوں بسوں کے ذریعے مظاہرے کے مقام کے لیے صبح سات بجے اپنے گھروں سے نکل گئے تھے۔

ٹیکساس کے علاقے میں قائم تین سو سے زائد مساجد نے بسوں کا اہتمام کیا تھا ۔

اطلاعات ہیں کہ ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم کے استقبالی جلسے کے باہر مظاہرہ کرنے والوں کی دن دو بجے تک تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق تیس ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مودی کے استقبالی جلسے کے سٹیڈیم میں پینتیس ہزار سے پچاس ہزار افراد موجود تھے۔

واضع رہے مودی کے جلسے میں جہاں صدر ٹرمپ نے شرکت کی تو وہیں پاکستانیوں، سکھوں اور کشمیریوں کی  بڑی تعداد جلسہ گاہ کے باہر مظاہرہ کر رہی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY