برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے نے روسی جاسوس پر اعصاب مفلوج کرنے والے زہر کے حملے کے جواب میں روس کے کم از کم تیئس سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ بیدخل کیے جانے والے سفارتکاروں کی شناخت غیر اعلان شدہ خفیہ اہلکاروں کے طور پر ہوئی ہے۔ ٹریزا مَے نے روسی اثاثوں کو منجمد کرنے اور فٹ بال ورلڈ کپ میں شمولیت کم رکھنے کا بھی بتایا ہے۔

دوسری جانب روسی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل امور کی کمیٹی کے نائب چیرمین ولادیمیر دژاباروف نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ جواباً روس بھی تیئس سے زیادہ برطانوی سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کا اعلان کر سکتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY