چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد کی ضلع کچہری کے قریب فٹ بال گراؤنڈ پر وکلا چیمبر بنانے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کو تین روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا گیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والوں خبروں پر لیا۔ رپورٹ کے مطابق وکلاء نے ایف ایٹ ضلع کچہری کے قریب واقع فٹ بال گراؤنڈ کی زمین پر کچھ چیمبرز تعمیر کر رکھے تھے جبکہ اب پورے گراؤنڈ میں چیمبرز تعمیر کرنے کا آغاز کرتے ہوئے باقاعدہ الاٹمنٹ شروع کر دی ہے۔

عدالت نے وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ اس حوالے مکمل رپورٹ تین روز میں پیش کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY