امریکا نے افغانستان کے شمالی حصے میں طالبان کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق امریکی فورسز نے افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں طالبان کے ایک تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
اس بیان کے مطابق چین اور تاجکستان کی سرحد کے قریب واقع اس مرکز کو طالبان حملوں کی تربیت اور منصوبہ بندی کے لیے استعمال کرتے تھے۔
امریکی بمبار طیاروں نے افغان فوج کی چُرائی گئی ان گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے جنہیں بم دھماکوں میں استعمال کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔












