برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ٹاور ہل سٹیشن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد زیر زمین سٹیشن پر موجود مسافروں میں بھگڈر مچ گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں، پولیس اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

یہ دھماکا کس نوعیت کا تھا، ابھی تک اس بارے میں اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY