برطانیہ کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت انتہائی کم

0
78

لندن اور سائوتھ ایسٹ میں سرد ترین موسم کی وجہ سے درجہ حرارت منفی7تک گرگیا جبکہ برطانیہ کے مختلف حصوں میں

راتوں رات درجہ حرارت انتہائی کم ہوجانے کے باعث برف باری کے بعد سفر میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے کے دوران پورے ہفتے کے دوران برفباری جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 7تک رہنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات نے اپنی پیشگوئی میں متنبہ کیاہے کہ موسم کی صورت حال کے سبب سڑک پرگاڑیوں اورریل کی آمدورفت میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے جبکہ سڑکوں پر پھسلنے کی وجہ سے زخمی ہونے کے واقعات کاانتباہ بھی جاری کیاگیاہے۔

محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے کیلئے موسم کے حوالے سے وارننگز جاری کی ہیں جن میں امبر وارننگ برقرار رکھنے کو کہاگیاہے ۔محکمہ موسمیات کے ماہر کریگ سنیل نے کہا کہ فروری کے پورے ہفتے کے دوران اس موسم سرما کا سرد ترین ہفتہ ثابت ہوگاَ۔

انھوں نے کہا کہ یہ سردترین ہفتہ ہوگا جس کے بعد خشک موسم بھی منتظر نظر آرہاہے۔ لیکن بہت سے مقامات پر اس ہفتے کے دوران برفباری بھی ہوگی۔

انھوں نے اس ہفتے کو موسم کا سرد ترین موسم قرار دیا تاہم کہاکہ برفباری کے اعتبار سے اس مرحلے پر کسی قسم کاخلل پڑنے کاخدشہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بعض سڑکوں اورریلویز کی سروسز متاثر ہوں گی اور سڑک پر بس اور ٹرین کے طویل سفر متاثر ہوسکتے ہیں اندرون ملک ایک سے3سینٹی میٹر تک برف پڑنے کاامکان ہے جبکہ 100میٹر سے اونچے پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر سے منگل تک بارش اور زیادہ برفباری کابھی امکان ظاہر کیاہے اورکہاہے کہ سائوتھ ایسٹ میں برف نظر آسکتی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے ڈھکے ہوئے علاقوں میں درجہ حرارت 7درجہ سینٹی گریڈ رہنے جبکہ مڈ لینڈز اور ویلز میں زیادہ شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سائوتھ ویسٹ ،نارتھ انگلینڈ، شمالی آئر لینڈ ،نارتھ ویلز اورسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں بھی مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

سنیل کاکہنا ہے کہ منگل کے دوران کم وبیش پورے برطانیہ میں برفباری کاامکان ہے لیکن مڈلینڈز، سائوتھ ویسٹ انگلینڈ اور دن کے آخری حصے میں سائوتھ ایسٹ انگلینڈ میں برف کے صرف چند گولے ہی نظر آئیں گے۔اس طرح بہت سے لوگ برف تو دیکھیں گے لیکن برف اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ وہ سنو مین بناسکیں۔

منگل کی صبح شدید سردی کی لہر نظر آئے گی اور ویلز کے مغربی ساحل اور سائوتھ ویسٹ انگلینڈ میں درجہ حرات 5سے6درجہ سینٹی گریڈ تک گرجانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے مختلف حصوں میںراتوں رات درجہ حرارت انتہائی کم ہوجانے کے باعث برف باری کے بعد سفر میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔سائوتھ ایسٹ انگلینڈ میں M20موٹر وے پر یخ موسم کے نتیجے میں متعدد حادثات ہونے کے بعد پولیس نے ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط برتنے کا انتباہ کیا ہے۔

ملک کے بڑے حصے میں ہفتے کے باقی دنوں کے لئے برف باری اور سڑکوں پر برف جمع ہونے کے لئے’’یلو ویدر وارننگ‘‘ جاری کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ موسم سرما کےٹھنڈے ترین ہفتوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY