ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا، تمام ڈپٹی کنوینرز، رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت بلدیاتی نمائندوں کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی۔
ترجمان متحدہ کے مطابق آج دوپہر پی آئی بی کے ایم سی گراونڈ میں اجلاس ہو گا، جس سے فاروق ستار اہم خطاب کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹرز، مئیر کراچی، ڈسٹرکٹ چئیر مین وائس چئیر مین، یوسی چئیر مین، وائس چئیر مین، کونسلرز، سٹی کونسلر، ڈسٹرکٹ کونسلر، سندھ کے بلدیاتی نمائندوں سمیت پارٹی کے مختلف شعبوں کے رہنماوں کو بھی ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY