شدت پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس، برسرِ اقتدار جماعت بی جے پی اور اس کی ہمنوا مقامی جماعتوں نے بنگالی نسل کے لاکھوں مسلمانوں کر غیر ملکی قرار دے کر بے دخلی کی مہم شروع کر دی۔
بھارتی ریاست آسام میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت بنگالی نسل سے تعلق رکھتی ہے، جو گزشتہ سو برس وہاں آباد ہیں۔ یہ لوگ غریب، ان پڑھ اور زرعی مزدور ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بھی دو عشروں سے ووٹرز لسٹ میں اُن لوگوں کو مشکوک شہری لکھنا شروع کیا ہے جو شہریت کے دستاویزات یا ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ لوگوں کا کہنا ہے وہ کئی نسلوں سے یہاں آباد ہیں اور اب انہیں غیر ملکی قرار دیا جا رہا ہے جس سے ان کے بے وطن ہونے کا خدشہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY