مشرق کے درندے کے نام سے برفانی طوفان کی مغرب میں تباہ کاریاں ، سائبیریا سے آنے والے برفانی طوفان نے برطانیہ سمیت یورپ کو جما دیا ۔

شدید سردی کے باعث اسکولوں پر تالے پڑگئے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہوگیا ، جبکہ جہازوں نے پر سمیٹ لیے ، کئی ملکوں میں پارہ منفی بارہ تک گرگیا ہے ، کروشیا میں برف باری کے ماضی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ادھر ہالینڈ میں دریا اور نہریں برف بن گئیں ، اسپین میں سرد موسم نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ، جرمنی ، فرانس ، اٹلی سمیت مختلف ملکوں میں موسم کی شدت اور مختلف حادثات میں سترہ افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY