چمن: انسداد دہشتگردی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

0
721

پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نےکارروائی کی ،کارروائی میں سیکورٹی فورسز کے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین خودکش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں افغانستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے چمن میں ایک مکان پر چھاپہ مار ا ،کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین خود کش جیکٹس ،دھماکہ خیز مواداور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ،ہلاک دہشت گردوں تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جاتاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY