تازہ اطلاعات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث اور متعدد ٍٹارگٹ کلنگ یا ماورائے عدالت قتل کے الزامات کا بوجھ اٹھائے ہوئے سابق ایس ایس پی راو انوار نے خود کو سپریم کورٹ کی تحویل میں دے دیا ہے جسکی سہولت عدالت نے انکی دی تھی جسکے بعد عدالت نے راو انوار کی گرفتاری کا حکم دے دیا
عدالت کا کہنا ہے کہ انکے تمام سہولت کاروں کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا
آج عدالت میں نقیب اللہ کیس کی سماعت بھی ہو رہی ہے
خیال رہے گزشتہ سماعت پر جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی سندھ سے سوال کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہیں ؟ اے ڈی خواجہ بولے ہمیں کچھ فوٹیجز ملی ہیں جو واضح نہیں، اے ایس ایف سے فوٹیج مانگی ہے اس لئے منگل تک مہلت دی جائے۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا راؤ انوار غلط کر رہے ہیں ، عدالت سے مہلت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا راؤ انوار کے بیرون ملک جانے کے شواہد نہیں ملے، انہیں عدالت پیش ہونا چاہیئے













