سبکدوش ہونے والی جرمن کابینہ آج آخری مرتبہ ملاقات کر رہی ہے۔

اس دوران چھ جرمن عسکری مشنز کی مدت میں توسیع متوقع ہے۔ ان میں مالی اور افغانستان کے علاوہ شام اور عراق کے فوجی مشن بھی شامل ہیں۔ ان تمام فوجی کارروائیوں میں چھبیس سو جرمن فوجی شریک ہیں۔

آج ہی شام جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا قدامت پسند سیاسی اتحاد سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ وسیع تر مخلوط حکومت سازی کے حوالے سے بھی ملاقات کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY