پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 153 رنز کا ہدف 8 وکٹ کے نقصان پر 19 اعشاریہ5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سرفراز الیون کی تیسری فتح نے ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کی 65 رنز کی اننگز اور عمر گل کے پہلے ہی میچ میں 6 وکٹ کی عمدہ پرفارمنس کو بھی رائیگاں کردیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں حسن خان کے آخری اوور کے چھکے کے ساتھ روسو 27، شین واٹس26، رمیز راجہ 22،اسد شفیق20 رنز نے نمایاں کردار ادا کیا، اس کامیابی کے ساتھ سرفراز الیون پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

میچ میں ملتان سلطانز کی شکست کی وجہ خراب فیلڈنگ کے ساتھ کئی اہم کیچز کا ڈراپ کیا جانا رہا، اس سے قبل کپتان شعیب ملک کے ناقابل شکست 65،صہیب مقصود 27، سہیل تنویر 19رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 152رنز بنائے۔

سرفراز الیون کی طرف سے اسد شفق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں ہی کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 48 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران کئی دلکش اسٹروکس کھیلے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 48 کے اسکور پر گری، 5 چوکوں لگا کر 26 رنز بنانے والے شین واٹسن کو ایونٹ میں پہلا میچ کھیل رہے عمر گل نے میدان بدر کیا۔

شعیب ملک الیون کو دوسری وکٹ 54 کے اسکور پر مل گئی،4 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنانے والے دوسرے اوپنر اسد شفیق کو بھی عمر گل نے پویلین کا راستہ دکھایا اور میچ کے لئے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY