پاکستان سپر لیگ تھری کے 19ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67رنز سے مات دے دی۔
کراچی کنگز اپنی اننگز میں مقررہ 20 اوورز کھیل کر 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 113رنز اسکور تک محدود رہی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آج کا دوسرا میچ تھا،جہاں آج کنگز ٹیم ، گلیڈی ایٹرز ٹیم کے سامنے بے بس دکھائی دی اور یک طرفہ طور پر میچ میں شکست کھا گئی۔
دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں آج دوسری مرتبہ سامنا ہوا، پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 19رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
میچ میں کنگز کی ٹیم اپنی اننگز کے آغاز سے ہی شدید مشکلات سے دوچار رہی اور صرف 55رنز کے اسکور پر اس کے 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔
گلیڈیٹرز کے 181رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی اننگز کا آغاز مثبت انداز میں نہیں ہوسکا اور صرف 2رنز کے اسکور پر ٹیم کو دونوں اوپنرز کا نقصان اٹھانا پڑا ۔
اوپنر جو ڈینلی اننگز کے پہلے ہی اوور میں ایک رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے، انہیں کپتان سرفراز نے اسٹمپ آئوٹ کیا، پھر اس کے اگلے ہی اوور میں شاہد آفریدی جو ایک لمبے عرصے کے بعد اوپننگ پوزیشن پر کھیل رہے تھے ،ایک رن کے ہی اسکور پر راحت علی کی وکٹ بن گئے جبکہ ان کا کیچ بین لاہلین نے تھاما












