سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تین روزہ برطانوی دورے کے آخری دن سکیورٹی اور ڈیفنس کے معاملات کو فوقیت حاصل رہی۔
جمعہ نو مارچ کو انہوں نے برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن کے ساتھ ملاقات میں اسلحے کی خریداری پر بھی گفتگو کی۔ سعودی عرب برطانیہ سے اڑتالیس ٹائیفون جنگی طیارے خریدنے کی کوشش میں ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا ان جنگی طیاروں کے معاملے پر بات آگے بڑھی ہے۔ جمعرات آٹھ مارچ کو وزیراعظم ٹریزا مَے نے شہزادہ محمد کے اعزاز میں عشایہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں نے 65 بلین پاؤنڈ کی حد تک دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے











