وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ان کی جماعت نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔

تربیلا فور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ بہت سے ایسے لوگ بازار میں پھررہے تھے، لیکن ن لیگ نے فیصلہ کیا کہ ووٹ کے لیے کسی کو پیسہ نہیں دیں گے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنتے ہیں انہیں عوامی نمائندگی کا کوئی حق نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY