افغان حکومتی اہلکار کے مطابق مغربی صوبے فراہ میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم پندرہ سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

فراہ صوبے کی صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سات پولیس کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ صوبائی کونسل کے سربراہ کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی میں کم از کم 30 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

طالبان عسکریت پسندوں نے یہ حملہ ضلع بالا بلُوک میں کیا۔ بختاور نے یہ بھی بتایا کہ طالبان کے حملے کے بعد تین سکیورٹی اہلکار لاپتہ بھی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY