پیر بارہ مارچ کو ہونے والے اینٹ کے چیرمین اور ڈپٹی چیر مین کے لیئے پیپلز پارٹی کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے اور بلالول بھٹو زرداری نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی سینٹ چیرمین کے لیئے بلوچستان کے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر دیاجبکہ ڈپٹی چیرمین کے لیئے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا امیدوار ہونگے
بلالول بھٹو نے کہا ہے کہ انکو ان دونوں مناصب کے انتخاب کے لیئے اکثریت حاسل ہے اور وہ یہ انتخاب جیتیں گے
تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز نے صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کا وفد بنی گالہ پہنچا جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے لئے پی ٹی آئی اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی اور انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ملاقات کے دوران صادق سنجرانی کی متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے مستقبل کے لئے محنت کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے وعدے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کی حمایت کریں گے۔













