پاکستان کی بیٹی نے آسٹریلیا میں گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستان کی بیٹی امارہ راجہ نے میلبرن میں کھیلے گئے پہلے2018 تائی کاندو چمپین میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
امارہ راجہ نے گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ دنیا کو بھی خیران کردیا کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں

تئیس سالہ امارہ راجہ ایک سال پہلے سیکھنے کیلئے جب تائی کاندو گئی۔تو بہت سارے کلبوں نے اسے یہ کہہ کر معذرت کی کہ اپ کی عمر زیادہ ہے اپ نہیں کھیل سکتی۔
لیکن طویل جدوجہد کے بعد ایک ترکش کلب نے خامی بھردی۔پھر کسی کو کیا معلوم تھا۔کہ ایک سال کی محنت کے بعد امارہ گولڈ میڈل جیت کر لائیگی۔اسی طرخ امارہ راجہ آسٹریلیا میں پہلی پاکستانی تائی کاندو گولڈ میڈلسٹ بنی۔۔
عالمی اخبار بہت جلد امارہ راجہ کی تفصیلی انٹرویو شائع کریں گی۔
جابر حسین۔ سڈنی۔ آسٹریلیا












