سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے نام خط میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری سمیت تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا۔ خیال رکھنے پر نوازشریف اور شہبازشریف کا شکر گزار رہوں گا۔
خیال رہے کہ 19 جون کو مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔












