امریکاکا روس کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

0
630

امریکا نے روس کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سن دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت اور سائبر حملوں کے تناظر میں انیس روسی اداروں اور پانچ افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

اس پیشرفت پر روسی وزیر خارجہ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو حکومت اس امریکی اقدام کا سخت جواب دے گی۔

روس ایسے الزامات مسترد کرتا ہے کہ امریکی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY