جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے خلاف کرپشن کا مقدمہ قائم کیا جا رہا ہے۔ ریاستی پراسیکیوٹرکے مطابق ان پر اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریدوفرخت میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔
یہ ہتھیار نوے کی دہائی میں خریدے گئے تھے۔ زوما فروری میں اپوزیشن کے شدید دباؤ کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔ ماضی میں بھی ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ زوما ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔












