چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ادارے کے کام میں نمایاں تبدیلی اور احتساب کے نظر آنے عندیہ دیدیا ۔

اپنی زیر صدارت ہونے والے ادارے کے اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی سے زیادتی نہیں کرتی ،ہم قانون کے مطابق کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ ماہ کے مختصر عرصے میں 226 افراد کو گرفتار کیا گیا، 55 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی،39 انکوائریوں اور 33 انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی۔

چیئرمین نیب نےیہ بھی کہا کہ 5 ماہ میں بدعنوانی کے 197 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے، 27 ملزمان کو احتساب عدالت سے سزا ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY